نیپال:ایک دن میں 10 ہزار مثبت کیسز اور 225 اموات

May 12, 2021

بھارت کی طرح نیپال میں بھی کورونا وائرس کی نئی لہر کی شدت جاری ہے، ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک کی سب سے زیادہ 225 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

نیپال میں کوروناوائرس کی لہر تباہ کن ثابت ہورہی ہے، گزشتہ کئی دنوں سے ملک میں روزانہ 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

نیپال میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ریکارڈ 225 اموات اور 9ہزار 483 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، کھٹمنڈو میں 3ہزار 927 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے اور پابندیوں میں 27 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔

کھٹمنڈو کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت ہونے پر مریضوں کو بغیرعلاج کے فوری ڈسچارج ہونے کے نوٹس جاری کئے گئے اور اپنا انتظام کہیں اور کرنے کی ہدایات کی گئیں۔

چین کی جانب سے 400 آکسیجن سیلنڈرز، 160 آکسیجن کنسنٹریٹرزاور 10وینٹی لیٹرز پر مشتمل امداد نیپال بھیجی گئی ہے۔