فلسطینیوں کے حق میں امریکا، برطانیہ، ترکی میں احتجاجی مظاہرے

May 12, 2021


فلسطینیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں امریکا، برطانیہ اور ترکی میں احتجاجی مارچ اور مظاہرے کیے گئے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقے میں تشدد بڑھنے پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق فلسطین میں کشیدگی دور کرنے کے لئے اقوام متحدہ ہنگامی طور پر کام کر رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کو زیادہ سے زیادہ پابندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

فلسطین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل پھرطلب کرلیا گیا، یورپی پارلیمنٹ نے اسرائیل سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یو این کوآرڈینیٹر برائے مشرق وسطیٰ امن عمل کاکہنا ہے کہ فریقین کے رہنماؤں کو کشیدگی کم کرنے کی ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔

خبرایجنسی ذرائع کے مطابق عرب لیگ کی جانب سے غزہ پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کے لئے عالمی برادری فوری اقدامات کرے

امریکی وزیرخارجہ بلنکن نے اسرائیلی ہم منصب کوٹیلی فون کرکے کشیدگی ختم کرنےکا پیغام دیا ہے۔