مسجد الحرام میں نمازِعید کیلئے خصوصی پرمٹ جاری ہو گا

May 12, 2021

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں نماز عید کی ادائیگی کے لیے خصوصی پرمٹ جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق مسجد الحرام میں نماز عید کی ادائیگی کے لیے یہ خصوصی پرمٹ اعتمرنا اور توکلنا ایپ سے جاری کرائے جا سکتے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرمٹ لینے والے مرد و خواتین جمعرات کو نمازِ فجر اور نمازِعید بھی مسجد الحرام میں ادا کر سکیں گے۔