کورونا، 101 سالہ بزرگ کا دنیا کے 150 شہروں کو چیلنج

May 12, 2021

برطانیہ میں 101 سالہ دبیر السلام چوہدری نے کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے فنڈ اکھٹا کرنے کیلئے دنیا کے 150 شہروں کو ’گلوبل واک چیلنج‘ دے دیا۔

برطانیہ میں مقیم بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 101 سالہ بزرگ کورونا وبا کیخلاف لڑنے والوں کیلئے فنڈ اکھٹا کرنے میں پیش پیش ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبیرالسلام کے اس چیلنج میں دنیا بھر کے 150 شہر حصہ لیں گے۔

اس گلوبل واک چیلنج کے تحت لوگ اپنے قریبی پارکس میں چلتے پھرتے دکھائی دیں گے اور کورونا سے جنگ لڑنے والے کیلئے فنڈز اکھٹا کریں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ لاک ڈاؤن میں بزرگ شہری نے چار لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم بطور فنڈ اکھٹا کی تھی۔