پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کیلئے پی سی بی نے بھاگ دوڑ تیز کردی

May 12, 2021

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے باقی میچز کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھاگ دوڑ تیز کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے عہدیداروں پر مبنی ایک وفد پی ایس ایل میچز کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گیا ہے۔

پی سی بی کے سی او او، ڈائریکٹر انٹرنیشنل سمیت 7 عہدیدار یو اے ای میں موجود ہیں، جو عید کی چھٹیوں کے باوجود ضروری امور نمٹانے کے لیے کوشاں ہیں۔


ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل 6 کے باقی میچز یقینی بنانے کے لیے کام شروع کررکھا ہے، اس حوالے سے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایمریٹس کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل کی میزبانی کے لیے اپنی حکومت کی اجازت درکار ہے۔