عید قریب آتے ہی مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھ گئی

May 12, 2021


عیدالفطر قریب آنے کے ساتھ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ میں ایک کلو مرغی کا گوشت 480 روپے سے بڑھ کر 500 روپے کا ہوگیا۔

پشاور میں ایک کلو زندہ مرغی 10 روپے اضافے کے بعد 301 روپے کی ہوگئی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہیں۔

لاڑکانہ میں مرغی کے ایک کلو گوشت کی قیمت مزید بیس روپےاضافے کے بعد 520 روپے ہو گئی۔