ای او بی آئی کے پنشنرز مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، پنشنرز ایسوسی ایشن

May 13, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ای او بی آئی کے ضعیف العمرپنشنرز فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں، مہنگائی میں روز مرہ کے اخراجات کو پورا کرنا نا ممکن ہو گیا ہے ، اس بات کا اظہار ای او بی آئی پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اظفر شمیم، صدر عبدالجبار اور جنرل سیکرٹری جناب علمدار رضا نے پنشنرز کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ پنشنرز نے کہا کہ اگر پنشن 8500سے بڑھا کر کم از کم سرکاری بنیادی تنخواہ کے مساوی نہ کی گئی تو بڑی تعداد کیلئے زندگی گزارنی مشکل ہوجائے گی۔