مریم نفیس 27رمضان المبارک کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

May 13, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس 27رمضان المبارک کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔مریم نفیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کو شوہر کے ہمراہ اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی اطلاع دی۔بعد ازاں اداکارہ مریم نفیس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو گئیں۔شیئر کی گئی تصاویر میں مریم نفیس کو گلابی فراک جبکہ ان کے شوہر کو سفید کرتا شلوار میں ایک دوسرے کے ہمراہ بے حد خوش دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بیوٹیشن، نکاح کے جوڑے کی ڈیزائنر سمیت فوٹوگرافرز کا بھی شکریہ اداکیا۔اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بھی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔تاہم اداکارہ کی جانب سے اپنی پوسٹ میں کہیں بھی یہ واضح نہیں کیا گیافی الحال اداکارہ کا نکاح ہوا ہے یا رخصتی بھی کردی گئی ہے، سوشل میڈیا رپورٹس میں اداکارہ کی زیر نظر تصاویر کو دیکھتے ہوئے ان کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مریم نفیس پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ ہیں جو متعددڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت مداحوں کے دل جیت چکی ہیں۔