امریکا انسانیت کیخلاف جرائم میں سالانہ 3.8 بلین ڈالرز فراہم کررہا ہے، میا خلفیہ

May 13, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)لبنانی نژاد امریکی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حملے کیخلاف ٹوئٹر پر بھرپور آوازاٹھائی ہے۔گزشتہ ہفتے مسجد کے احاطے میں اسرائیلی فوج نے دھاوا بول کر جمعتہ الوداع کی نماز کے لئے جمع ہوئے نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ میں لپٹی دھاتی گولیوں کے فائرکیے تھے جس سے 170سے زائد نمازی زخمی ہوئے۔بعد ازاں اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں10بچوں سمیت 35فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔مظالم کیخلاف بھرپور طریقے سے آوازاٹھانے پرسوشل میڈیا پرمیاخلیفہ کی جراتمندانہ ٹویٹس کولیکرانہیں انتہائی سراہاجارہاہے، پاکستان میں میا خلیفہ کا نام ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔فری پیلسٹائن (فلسطین کو آزاد کرو) کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹس کرنے والی میا نے لکھا کہ میں صرف یہ دیکھ رہی ہوں کہ امریکا انسانیت کے خلاف جرائم میں سالانہ 3.8 بلین ڈالرز کی مالی اعانت فراہم کررہا ہے۔”میا نے نہ صرف ٹویٹر پراپنی آواز اٹھائی ،بلکہ اپناپیغام 23ملین سے زائد انسٹاگرام فالوورز تک بھی پہنچایا۔انہوں نے ماڈل بیلا حدید کی فلسطین سے متعلق پوسٹ اور انسٹاگرام کی جانب سے وارننگ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جو بیلا کو “اپنی برادری کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے” کے لئے بھیجی گئی تھی جبکہ ماڈل نے پوسٹ میں فلسطین کو اپنے والد کی جائے پیدائش کے طور پربتایا تھا۔میا نے اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ کیسے انسٹاگرام نےبڑے پیمانے پراحتجاج اور تنقید کے بعد بلا کی پوسٹ کو دوبارہ لگایا، لکھا ” اگرمیں صرف بیلا کے حوالے سے پوسٹ کروں تو انسٹاگرام اس پوسٹ کو برقرار رکھے گا”۔ انہوں نے لکھا ” مجھے بغیر یہ بتائے کہ امریکا اسرائیل کو مالی اعانت فراہم کررہا ہے، یہ بتائیں کہ امریکا اسرائیل کو مالی اعانت فراہم کررہا ہے”۔بیلا کی بہن جی جی حدید نے بھی اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” کوئی بھی فلسطین کو مٹا نہیں سکتا”۔فلسطین کےحق میں کی جانے والی ان ٹویٹس کے بعد میا خلیفہ کا نام8ہزار ٹویٹس کے ساتھ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ پرہے۔