فیروز خان وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر تنقید کرنیوالوں سے ناخوش

May 13, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار فیروز خان وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب پر تنقید کرنے والوں سے ناخوش ہیں۔انسٹااسٹوریزمیں اداکار نے لکھا کہ مجھے ان لوگوں پرافسوس ہے جو عمران خان کے دورہ مکہ اور مدینہ پرتنقید کررہے ہیں ۔سیاستدانوں سمیت بہت سے لوگوں نے وزیر اعظم خان کے 3 روزہ دورہ سعودی عرب کے دورے پر تنقید کی ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھاکہ وزیر اعظم جنہوں نے قرض نہ لینے کا عہد کیا تھا ،دنیا بھر میں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں ۔وزیر اعظم خان نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مکہ مکرمہ میں عمرہ بھی ادا کیا۔ اس دوران جوڑے کی بہت سی تصاویر وائرل ہوئیں جن میں سے ایک میں بشریٰ بی بی کا ہاتھ تھامے ہوئے دیکھا گیا ،جہاں بہت سے لوگوں نے اہلیہ کا خیال رکھنے پرانہیں سراہا ، وہیں بیشتر نے تنقید کے نشتربھی برسائے۔وزیر اعظم خان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب گئے تھے، سال 2018 میں اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے سب سے پہلا دورہ سعود ی عرب کا ہی کیا تھا اور یہ ان کا چھٹا دورہ تھا۔