اس سال کورونا ویکسین کی 7 کروڑ خوراکوں کا انتظام کرینگے، نوشین حامد

May 13, 2021

اسلام آباد (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ رواں سال 2021کے آخر تک پاکستان میں کورونا وائرس ویکسین کی 7؍ کروڑ سے زیادہ خوراکوں کا انتظام کیا جائے گا۔اپنے ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ 40 سال کی عمر کے شہری اپنا اندراج کروا کے اپنی ویکسی نیشن مکمل کرا رہے ہیں ہے تا ہم اپنے ساتھی شہریوں کو بھی ویکسی نیشن کی ترغیب دے کر کورونا وائرس سے بچاؤ کے مشن کو جاری رکھ سکتے ہیں۔