قومی اسمبلی کا اجلاس 17 مئی کو ہوگا

May 13, 2021

اسلام آباد ( آن لائن ) قومی اسمبلی کا جلاس پیر 17 مئی کو شام 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت طلب کیا ہے ۔اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 33 واں جبکہ تیسرے پارلیمانی سال کا 11 واں اجلاس ہو گا۔