ناقص سی ٹی اسکین مشین اسکینڈل، جاپانی کمپنی صرف 2 سال کیلئے بلیک لسٹ

May 13, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ)سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاپانی کمپنی کو بلیک لسٹ کئے جانے کے بعد مذکورہ کمپنی اب آئندہ دو سال تک پنجا ب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں ٹینڈرز میں شریک نہیں ہو سکے گی،پنجا ب کےہسپتالوں کے ٹینڈرز میں شرکت پر پابندی ،خراب مشینیں کسی دوسری کمپنی سے مرمت کرانے کا فیصلہ کیا گیا، کمپنی کی جانب سے میو ہسپتال میں نصب کی جانے والی 128سلائس کی کروڑوں روپے کی سی ٹی سکین مشین کو ہسپتال انتظامیہ نے نجی طور پر کسی دوسری کمپنی سے مرمت کروا کر مریضوں کی سہولتکےلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کےمطابق جاپانی ملٹی نیشنل الیکٹرونک کمپنی ’’ہٹاچی ‘‘کو میو ہسپتال لاہور میں 128سلائس کی سی ٹی سکین مشین کو معاہدے کے مطابق وارنٹی کی مدت کےدوران مرمت نہ کرنے پر سیکرٹری محکمہ اسپیشلائز ڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجو کیشن نے بلیک لسٹ کردیا تھا جس کےبعد اب معلوم ہوا ہے کہ مزکورہ کمپنی اور مشین سپلائی کرنے والے ڈیلر پر پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں تشخیصی الات کی فراہم کے کسی بھی ٹینڈرز میں شرکت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے یاد رہے کہ میو ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ میں حادثات کے شکار ہونے والے مریضوں کو سٹی سکین کےٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کےلیے نصب کی گئی۔