ماحور شہزاد اور امام الحق کی عید پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی اپیل

May 13, 2021

پاکستانی ایتھلیٹ ماحور شہزاد اور کرکٹر امام الحق نے عید الفطر کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

ماحور شہزاد کا کہنا ہے کہ عید کی شاپنگ کر کے بہت خوشی ہوا کرتی تھی،کورونا نے عید کی روایات ہی کو ختم کردیا ہے،عید کی خوشیاں منائیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کہتے ہیں گھر والوں کے ساتھ عید کا اپنا مزہ ہے، بچپن کی عیدیں بہت یاد آتی ہیں،موجودہ حالات میں عیدیں نارمل نہیں رہیں،کورونا کی وجہ سے احتیاطی تدابیراختیار کریں۔