اسپینش لیگ: ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے ریال سوسائیڈڈ کو ہرا دیا

May 13, 2021

اسپینش لیگ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے ریال سوسائیڈڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔

اسپینش لیگ میں کھیلے گئے میچ کے 16 ویں منٹ میں ہی کاراسکو نے گول کرکے ایٹلیٹکو میڈرڈ کو برتری دلائی۔

اس فتح کے بعد لیگ میں ایٹلیٹکومیڈرڈ کے 80 پوائنٹس ہوگئے اور دو میچز ابھی باقی ہیں وہ ٹائٹل جیتنے اب صرف ایک فتح کی دوری پر ہے۔

بارسلونا کے 36 میچز میں 76 اور ریال میڈرڈ کے 75 پوائنٹس ہیں۔