غزہ پر حملے: برطانوی ایئر لائن کی اسرائیل کیلئے پروازیں منسوخ

May 13, 2021

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں جس کے باعث برطانوی ایئر لائن کی اسرائیل کے لیے پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

اس سے قبل غزہ پر اسرائیلی حملوں کے باعث امریکا کی 3 ایئر لائنز بھی اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ، فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 68 ہو چکی ہے۔