اعظم خان کا بیٹنگ اسٹائل کہیں نہیں بدلتا

May 14, 2021

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارحانہ بیٹسمین اعظم خان کا بیٹنگ اسٹائل کسی بھی جگہ نہیں بدلتا۔

اعظم خان نے گلی میں نائٹ کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے اپنی ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ یہاں بھی انہوں نے اپنے کھیلنے کے انداز کو نہیں بدلا اور فاسٹ بالر کی گیند پر زوردار چھکا لگایا۔


اعظم خان کے زور دار شاٹکی ان کے تمام دوستوں نے تعریف کی۔جبکہ ویڈیو دیکھنے والے ہزاروں افراد نے بھی کمنٹ سیکشن میں اعظم خان کو سراہا۔