سائبر حملے سے متاثرہ امریکی پائپ لائن نیٹ ورک بحال

May 14, 2021


سائبر حملے سے متاثرہ امریکی پائپ لائن نیٹ ورک ایک ہفتے بعد بحال ہوگئی جس کے بعدمارکیٹ میں تیل کی سپلائی دوبارہ شروع کردی گئی۔

اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ ورک کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ سائبر حملہ روس سے ہیکنگ گروپ نے کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کالونیل پائپ لائن نے جمعے کو سائبر حملے کے بعد آپریشن بند کردیا تھا۔

دوسری جانب بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی نے ہیکرز کو 50 لاکھ ڈالر بطور بھتا ادا کیے۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ کمپنی نے بھتا دینے سے متعلق خبر پر وضاحت دینے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ550 کلومیٹر طویل پائپ لائن نیٹ ورک ٹیکساس سے ایسٹ کوسٹ کو ایندھن فراہم کرتا ہے۔