بھارتی فوج نے پاک فوج کے ساتھ LOC پر عید منائی

May 14, 2021

عید ہمیشہ اپنے ساتھ امن کا پیغام لاتی ہے، گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید منائی گئی، ایسے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاک بھارت فوج نے بھی ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور تحائف دیے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے پاک فوج کا جواب بھارتی فوج کے جوان سے مٹھائی و تحائف کے ڈبے لے رہا ہے۔

بھارتی صحافی کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان اور بھارتی فوج نے میندھر ہاٹ اسپرنگ کراسنگ پوائنٹ اور ضلع پونچھ راولاکوٹ کراسنگ پوائنٹ پر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دو اور تحائف دیے۔