حالات عام نہیں ہیں، عید پر گھر والوں کا خیال رکھیں: وسیم اکرم

May 14, 2021

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اس عید پر عام حالات نہیں ہیں لہذا اپنے اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھیں۔

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں اہلیہ شنیرا اور اپنی جانب سے سب کو عید کی مبارکباد دی۔

انہوں نے عید پر ایس او پیز کا خاص خیال رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ یہ عید عام حالات میں نہیں آئی ہے۔

سابق کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ اس کورونا کی وجہ سے بہت لوگوں نے اپنے پیارے کھوئے ہیں لہذا آپ لوگ خود خیال کریں۔