27 سالہ ارب پتی نوجوان کا بھارت کیلئے خطیر رقم کا عطیہ

May 14, 2021

کینڈین روسی 27 سالہ ارب پتی نوجوان ویتالک بوترن نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بھارت کو خطیر رقم کا عطیہ کردیا۔

کرپٹو کرنسی اتھوریم کے شریک بانی ویتالک بوترن نے بھارت کے کوویڈ ریلیف فنڈ میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا عطیہ کیا۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق بوترن نے کرپٹو کرنسی میں یہ رقم عطیہ کی ہے، انہوں نے بھارت کے کوویڈ ریلیف فنڈ میں 50 کھرب ایس ایچ آئی بھی ٹوکن جمع کروائے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بوترن کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم ایک ارب 20 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

اس سے قبل بھارت میں مسلمان ارب پتی شخص عظیم پریم جی کورونا سے نمٹنے کیلئے خطیر رقم عطیہ کرنے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھے۔

فہرست کے مطابق مسلمان ارب پتی عظیم پریم جی معروف ارب پتی مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ خیرات کرنے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے تھے۔