پاکستان میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف عیدالفطر کیسے منا رہا ہے؟

May 14, 2021


عید الفطر کے موقع پر جہاں لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ اپنے گھروں میں عید منانے میں مصروف ہیں وہیں پاکستان کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنے پیاروں سے دور رہ کر عوام کی خدمت کے لیے آج بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

عید کا موقع ہے سب اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں تو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف آج کے اہم تہوار پر کورونا ویکسینیشن سینٹر خالق دینا ہال میں موجود ہیں اور ویسینیشن سینٹر میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اس حوالے ایم ایس ڈاکٹر فرحت نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولیات کے پیشِ نظر آج بھی تمام اسٹاف ویکسینیشن سینٹر میں موجود ہے۔

ڈاکٹر فرحت نے کہا کہ یہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہمارے لیے سینٹر پر موجود ہیں تو عوام کا بھی فرض ہے کہ ان سے تعاون کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عمل کرے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔