مقبوضہ فلسطینی علاقے میں کشیدگی پر چین کا اظہار تشویش

May 14, 2021


چینی سفیر برائے اقوام متحدہ زینگ جون نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں کشیدگی بڑھنے پر چین کو شدید تشویش ہے۔

چینی سفیر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کو اب قدم اٹھانا چاہیے اور سخت پیغام دینا چاہیے۔

زینگ جون نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ افسوس ہے سلامتی کونسل کے ایک رکن نے جمعے کی میٹنگ کو بلاک کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اجلاس اب اتوار کی صبح بلایا گیا ہے، سلامتی کونسل کا پیر سے یہ تیسرا اجلاس ہے۔