برطانیہ میں بھارتی کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

May 14, 2021

برطانیہ کے بعض علاقوں میں بھارتی کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، ملک بھر میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد ایک ہزار 313 تک جاپہنچی۔

برطانوی پروفیسر پال ہنٹر کے مطابق بھارتی وائرس کے سبب 21 جون سے پابندیاں ختم کرنے کا منصوبے پر شاید عمل نہ ہوسکے۔

دوسری جانب ویکسینیشن منسٹر ندیم ضحاوی کا کہنا ہے کہ وائرس پر قابو کیلئے متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کی لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے کا عمل بھی جلد شروع کیا جاسکتا ہے۔

ویکسینیشن منسٹر کا مزید کہنا ہے کہ نوجوانوں اور ایک ہی گھر میں مقیم مختلف عمر کے افراد کو بھی ویکسین لگائی جاسکتی ہے۔