آرمی چیف کا تیمر گرہ لوئر دیر کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

May 14, 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تیمر گرہ لوئر دیر کا دورہ کیا اور عید کا دوسرا دن مغربی سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزارا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر انتظامات سے آگاہ کیا گیا اور سرحد کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔


آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو ان علاقوں میں بڑی مشکل سے حاصل کیے گئے امن کو تباہ نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مقصد کے حصول تک پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر ضروری اقدام کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

انھوں نے انسدادِ کورونا کے لیے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت دی۔

آرمی چیف نے دفاعِ وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

جنرل قمر باجوہ نے کورونا کے خلاف سول اداروں کی مدد پر فوجی جوانوں کی تعریف کی۔