ماضی کی حکومتیں پل بناتی تھیں، ہمارا فوکس انسانوں پر ہے، حماد اظہر

May 14, 2021

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ماضی میں حکومتیں پل بناتی تھیں جبکہ موجودہ حکومت کا فوکس انسانوں پر ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں حماد اظہر نے کہا کہ ماضی کا بگاڑ بہت زیادہ ہے، ہماری سمت ٹھیک ہے، جلد بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اگر انہوں نے کچھ نہیں کیا تو ان سے دوستی ہی دوستی ہے۔