اس بار تو چل میں میں آیا کا کھیل نہیں چلے گا، شہباز گل

May 14, 2021

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ اس بار تو چل میں آیا والا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ تو چل میں آیا والا کھیلنے والوں کا اب احتساب ہوگا۔

انہوں نے ن لیگی ترجمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب صاحبہ یہ پاکستان ہے، بنانا ری پبلک نہیں ہے۔


شہباز گل نے مزید کہا کہ پہلے جھوٹ بول کر 50 روپے کے اسٹیمپ پیپر پر بھائی کو بھگاؤ پھر خود بھاگنے کے لئے راتوں رات کوشش کرو۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار ’تو چل میں آیا‘ والا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے، اس بار احتساب ہوگا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کا علاج تو اب پاکستان کے اِن ہی اسپتالوں میں ہوگا، جو پچھلے 35 سال میں آپ لوگوں نے بنائے ہیں۔