اسرائیل عالمی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، آندرے کارسن

May 14, 2021

امریکا کے مسلم رکن کانگریس آندرے کارسن (André Carson) نے فلسطین میں اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے اسرائیل عالمی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

آندرے کارسن نے کہا کہ اسرائیل امریکا کا سیکیورٹی پارٹنر ہے جسے امریکا ہر سال اربوں ڈالر دیتا ہے امریکا کو اپنا اثر و رسوخ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے استعمال کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ جہاں کہیں بھی خطرہ لاحق ہوں وہ وہاں انسانی حقوق کی حفاظت کرے، چاہے شیخ جراح ہو یا دنیا میں کہیں بھی۔

آندرے کارسن کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی سے شیخ جراح سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور ہر قسم کے تشدد کی مذمت کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے اسرائیل عالمی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، اسرائیل فلسطینیوں کیخلاف خوفناک مہم جاری رکھے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ امریکا انسانی حقوق کے متاثرین کی حفاظت کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ یہ یہودی بمقابلہ مسلمان نہیں، اسرائیل بمقابلہ اس کے پڑوسی نہیں یہ صحیح اور غلط کا مقابلہ ہے۔