سائنوفارم ویکسین پر پابندی نہیں، مرتضیٰ وہاب

May 14, 2021

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے سندھ میں سائنوفارم ویکسین کی پابندی سے متعلق خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنو فارم ویکسین پر سندھ میں کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ سائنوفارم کے فریش ڈوز کو وقتی طور پر روکا گیا ہے۔

بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ فریش ڈوز کے روکنے کا مقصد ان افراد کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا ہے جو پہلا ڈوز لگوا چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وافر تعداد میں سائنوفارم ویکسین کی سپلائی کے بعد شہریوں کو دوبارہ سے دونوں ڈوز لگائے جائیں گے۔