اسلام آباد: سرکاری گاڑی نے گداگر کو کچل دیا

May 14, 2021

اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف 11 ناظم الدین روڈ پر سرکاری گاڑی نے گداگر کو کچل دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرکاری گاڑی میں سوار نوجوان نے فٹ پاتھ پر بیٹھے گدا گر پر گاڑی چڑھادی۔

حادثے میں بزرگ گداگر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔


پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود شہریوں نے کار ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔