برطانیہ میں بھارتی کورونا وائرس سے 4 افراد ہلاک، بورس جانسن پر سخت تنقید

May 14, 2021

برطانیہ میں بھارتی کورونا وائرس سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ پاکستان کو پہلے اور بھارت کو بعد میں ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے فیصلے پر وزیراعظم بورس جانسن کو تنقید کا سامنا ہے۔

ہوم افیئرز سلیکٹ کمیٹی کی چیئرپرسن ایویٹ کوپر نے بورس جانسن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا برطانیہ میں کورونا کی بھارتی قسم کے کیسز میں اضافہ نوشتہ دیوار تھا، حکومت سے ایسی غلطی کی توقع نہیں تھی۔