کورونا کی بھارتی قسم بہت خطرناک ہے، بلاول بھٹو

May 15, 2021

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم بہت خطرناک ہے۔

انہوں نے پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور احمد سے ٹیلیفونگ گفتگو میں بلاول بھٹو نے کورونا وائرس سے ملک میں پیدا مجموعی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت جس انداز میں کورونا کو ہینڈل کر رہی ہے، صورتِ حال کسی وقت بھی خطرناک ہوسکتی ہے۔


اُن کا کہنا تھاکہ کورونا میں تمام لوگ احتیاط کریں، بھارتی ویرینٹ بہت خطرناک ہے، سب کو احتیاط کرنی ہوگی۔

پی پی چیئرمین نے اس موقع پر قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور کی عید کی مبارک باد دی اور دونوں ہی رہنماؤں کو جلد ملاقات کرنے کا کہا۔