کرکٹ کھیلوں گا، پرفارمنس دوں گا اور کم بیک کروں گا: وہاب ریاض

May 15, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرکٹ کھیلیں گے، پرفارمنس دیں گے اور ٹیم میں کم بیک کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ پی ایس ایل کے باقی میچز کا انعقاد بہت ضروری ہے، پی ایس ایل میں فارم واپس لاکر قومی ٹیم میں کم بیک کرنا ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ فٹنس پر دھیان دے رہا ہوں، پی ایس ایل کے شروع ہونے کا منتظر ہوں، ماضی میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرچکا ہوں، اُمید ہےاسے بھی دیکھا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نہیں ہوتا تو دورہ انگلینڈ کے لیے ماضی کی کارکردگی کو دیکھا جائے گا جبکہ سیلیکٹرزاورٹیم مینجمنٹ کو ہماری صلاحیتیوں کا بخوبی علم ہے۔

قومی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ سلیکٹرز اور مینجمنٹ کو فیصلہ کرنا ہے کہ اُنہیں ہماری ضرورت ہے یا نہیں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ایک دو میچ اچھے نہیں گئے یا ڈراپ ہوگیا تو اس کا مطلب یہ نہیں آتا کچھ نہیں، اِن اور آؤٹ میرے کیرئیر میں بہت بار ہوچکا ہے، یہ زندگی کاحصہ ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس بہت مواقع ہیں، لیگز کے کنٹریکٹس بھی سائن کرچکا ہوں لیکن پہلی ترجیح پاکستان کے لیے کھیلنا ہے، ورلڈکپ کھیلنے میں کامیاب ہوں گا۔