سندھ کے ساتھ بہت زیادتی کی جارہی ہے، ناصر حسین شاہ

May 15, 2021

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے ساتھ بہت زیادتی کی جارہی ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کو دیا جانے والا پانی پچاس فیصد سے کم ہے۔

انھوں نے کہا کہ چاول کا سیزن ہے، کاشت کاروں کو پانی ملنے میں مشکلات ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کے ساتھ بہت زیادتی کی جارہی ہے۔

انھوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا چلتا رہا تو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں دھرنا دیا جائے گا۔