انگلش پریمیئر لیگ: مانچسٹر سٹی نے نیو کیسل یونائیٹڈ کو شکست دیدی

May 15, 2021

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے نیو کیسل یونائیٹڈ کو سنسنی خیز میچ میں تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا، فاتح ٹیم کے ٹوریس نے شاندار ہیٹ ٹرک بنائی۔

پریمیئر لیگ ٹائٹل کی فاتح مانچسٹر سٹی کو نیوکیسل یونائیٹڈ کے خلاف فتح کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔

میچ میں کبھی یونائیٹڈ نے برتری حاصل کی، تو کبھی مانچسٹر سٹی کو سبقت ملی، یوں پہلا ہاف 2-2 گول سے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں صرف پانچ منٹ میں تین گول بنے، اس بار نیوکیسل نے برتری لی، لیکن دو منٹ بعد ہی ٹوریس نے میچ برابر کردیا۔

اس کے اگلے دو منٹ میں ایک اور گول بنا کر نہ صرف اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ مانچسٹر سٹی کو 3-4 سے فتح دلا دی۔