اسرائیلی جارحیت کیخلا ف پی ٹی آئی کا پیکو روڑ پر احتجاجی مظاہرہ

May 16, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کی قیادت میں کارکنوں نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مین پیکو روڑ پر احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا کر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی، اسرائیل عالمی دہشت مردہ باد مردہ باد کے شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرے کے شرکاء سے خطاب اورمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعجازاحمد چوہدری کاکہنا تھا کہ آج پورا عالم اسلام اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرتا ہے،فلسطین میں معصوم بچوں کی لاشیں گررہی ہیں،مسلم دنیا کے سربراہان کو مشرکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہیے ۔مظاہرے میں صدر پی ٹی آئی نشتر ٹاؤن فیاض بھٹی، عبدالکریم کلواڑ، میاں ثاقب محبوب، عدنا ن چوہدری، عمران مانا، چوہدری ریاض، امجد خان، مہر نعیم اللہ تاج، حاجی عثمان صدیقی، اشفاق بلوچ، حضرات خان، سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔