لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا نئے کپڑوں اور جوتوں کےساتھ عید کے دن مظاہرہ

May 16, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) عید الفطر کے پہلے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کے عید کے نئے کپڑوں اور جوتوں کےساتھ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا ۔مظاہرے میں رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار ،لاپتہ افراد کے اہلخانہ سمیت طلباءو سیاسی جماعتوں کے کارکنوںومختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے ۔اس موقع پر انہوں نے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں اور ان کی جلد بازیابی کا مطالبہ کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو ملکی قوانین کے مطابق حل کیا جائے اگرکسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے ملک کے آئین اور قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔