فلسطین میں مظالم پر ڈرامہ بازقوتیں بھی خاموش ہیں ،جمعیت نظریاتی

May 16, 2021

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے عیدکے دوران اپنی رہائشگاہ پرمختلف شعبہ ہائے زندگی وجمعیت نظریاتی کے کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم ایسے حالات میں عیدمنارہے ہیں جب مسلمانوں کے جسم زخموں سے چور چور ہیں، فلسطین میں اسرائیلی درندوں نے مسلمانوں پر قیامت صغری برپاکردی ہے ، افغانستان عراق ودنیا بھرمیں امریکہ ان کے حواریوں نے زندگی تنگ کردی ہے اورعالم اسلام کے بے حس حکمران ہیں ، لیکن حیوانات کے مرنے پررونے رلانے والی دنیاکی نمائشی ڈرامہ بازقوتیں بھی خاموش ہیں ، عالمی شیطانی قوتیں بتائیں کہ مسلمان یافلسطنی وافغانستان عراق کشمیر ودنیاکے مسلمان کی جان کے حیثیت کسی چڑھی یامرغی کے بھی برابرنہیں کہ فلسطین میں نہتے نمازیوں ان کے گھروں پرآگ برساکرزندہ آگ کے شعلوں میں جلائے جا رہے ہیں ، اورکوئی مذمت تک نہیں ، انہوں نے کہاکہ اللہ بھلا کرے افغانستان امارت اسلامیہ کے جنہوں نے عالمی فرعون امریکہ وعالمء شیطانوں کواسلامی جہادکے ذریعہان کے غرورخاک میں ملادیااورپھرمسلمانوں کی ترجمانی کاحق ادا کیا لیکن دوسرے اسلامی ممالک توصرف چندمذمتی الفاظات سے بھی کترارہے ہیں۔