خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

May 16, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عیدالفطرکےموقع پر خشک میوہ جات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرتی رہیں عوامی وسماجی حلقوں نے مصنوعی مہنگائی کی لہر پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون کیاجائے مارکیٹ ذرائع کے مطابق چاند رات کو شہر کی خشک میوہ جات کی مارکیٹ میں فی کلو بادام کاغذی 1600سے1800پستہ1400سے 1600 کا جو 2000سے2200اخروٹ مغز 1000سے 1200چلغوزہ 6600سے 7000سفید بیج 300 سے 350کشمش500روپے ا نجیر 1000 سے 1200روپے فی کلو فروخت ہوئی۔