عیدکےدوران نشتر،شہبازشریف ڈی ایچ کیو اوردیگرہسپتالوں میں ہائی الرٹ رہا

May 16, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہا۔ان احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف ہائی الرٹ اور کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال رہے۔ہسپتالوں میں اصافی بستر مختص،ادویات و خون کی بوتلوں کا سٹاک رکھا گیا تھا۔