ڈکیتی میں مزاحمت پر مسلح ڈاکو ئوں نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا

May 16, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) بلی والہ کا رہائشی فاروق اپنی اہلیہ کےہمراہ اپلائیڈ فارموٹرسائیکل پر سوارہوکر گھر جارہے تھے کہ حسن چوک کےقریب تین مسلح ڈاکو نے اسلحہ کی نوک پر روک لیا اور موٹرسائیکل چھیننے کےدوران شہری کی جانب سے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور موقع پر موجود افراد کےجمع ہونےپر فرار ہوگئے،واقع کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کےلئے نشتر ہسپتال داخل کروایاگیا جہاں ڈاکٹرزکےمطابق فاروق کی دائیں ٹانگ پر گولی لگی جس کی حالت ٹھیک ہے ،پولیس نے فرار ہونےوالے ملزمان کےخلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔