عید کی چھٹیوں کے بعدسرکاری ہسپتال کل سے دوبارہ کھلیں گے

May 16, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)عید تعطیلات کے بعد سرکاری ہسپتال کل 17 مئی(پیر)سے دوبارہ کھلیں گے۔نشتر ہسپتال،کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ،چلڈرن کمپلیکس،سول ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،فاطمہ جناح خواتین ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتال عید تعطیلات کے سلسلہ میں 10 سے 15 مئی(پیر تا ہفتہ)،9 مئی (اتوار)، 16مئی(اتوار)کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث مجموعی طور پر 8 روز کے لئے بند رہے۔