عید کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ بندش سے عوام کو مشکلات

May 16, 2021

پشاور(وقائع نگار) شہر میں عید سے قبل آٹھ مئی سے 16مئی تک لاک ڈاون کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے شہریوں کو عید کے دنوں میں عزیز و اقارب کے ہاں جانے میں شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا جس پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا حکومتی لاک ڈان میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہی جس کے باعث بی آر ٹی بھی بند تھی تاہم ٹرانسپورٹ کی بندش سے عوام کو عید کے دنوں میں آمد و رفت میں شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا اور عوام کی جانب سے مکمل پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا شہریوں کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے فیصلہ میں حکومت کو نرمی کرنی چاہئے تھی کیونکہ ٹرانسپورٹ کی بندش سے مختلف مسائل درپیش تھے۔