عید کے موقع پر مختلف اے ٹی ایم مشینیں کیش فراہم کرنے میں ناکام

May 16, 2021

پشاور(وقائع نگار)عید الفطر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکم کے برعکس اے ٹی ایمز میں کیش کی موجودگی یقینی نہ بنائی جا سکی اور لنک ڈاون والی مشینوں کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا ، اسٹیٹ بینک نے تما م کمرشل بینکوں کو عید کی تعطیلات میں اے ٹی ایمز میں رقوم کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی اور کمرشل بینکوں کو اے ٹی ایمز فعال رکھنے کی ہدایت کی تھی تاہم صورتحال اس کے برعکس رہی پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں موجود اے ٹی ایمز کام چھوڑ گئی بعض بینکوں کے اے ٹی ایمز آؤٹ آف لوڈ اور بینک ڈاؤن ہونے کے پیغامات دیتی رہی ہیں جبکہ بعض بینکوں کے اے ٹی ایمز میں کیش موجود نہیں ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔