ترناب سول سوسائٹی کا اسرائیلی ظلم و تشدد پر اظہار تشویش

May 16, 2021

پشاور (جنگ نیوز)ترناب سول سوسائٹی کا اسرائیلی ظلم و تشدد سے متعلق اجلاس گزشتہ روز عالم زیب خان ہوا جس میں ماہانہ میٹنگ اور عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اجلاس میں ماہ رمضان میں فلاحی کاموں کی کارکردگی پیش کی گئی جس پر شرکاء نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں دیگر مسائل زیر بحث لائے گئے جس پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور مختلف اہداف پر بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں سید ذاکر علی شاہ‘ یاسر خان‘واجد علی خان ‘ سید کمال باچا‘ کاشف خان ‘بلال قادری ‘ وحید اللہ‘ سہیل خان ‘ عرفان اللہ‘سید کوثر شاہ‘اسرار اعوان‘شوکت شاہ ‘ عظمت شاہ ‘نعیم جان اور آفتاب شاہ نے شرکت کی۔ عالم زیب خان نے سید کوثر علی شاہ شیرازی کو نائب اراکین کی قرارداد پر نائب صدر کے عہدے پر نامزد کیا۔۔ اجلاس میں رمضان میں فوت شدہ افراد کیلئے دعا ئیں کی گئی ۔ اجلاس میں اسرائیل کی ظلم و بر بریت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین کی حفاظت اور سرخروئی کے لئے دعا کی گئی۔