پشاور‘ گرمی میں سے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں

May 16, 2021

پشاور(وقائع نگار) پشاور میں گرمی شدت اختیار کر گیا جس کی وجہ سے عید کی خوشیاں ما ند پڑ گئیں اور گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے عوام جہاں نہروں میں نہانے کیلئے جانے لگی ہیں وہیں ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بھی بڑھ چکا ہے تاہم ٹھنڈے مشروبات کے استعمال سے مختلف گلے کی بیماریاں بھی پھیلنے لگی ہیں۔ پشاور شہر میں اس وقت درجہ حرارت 41د گری سینٹی گریٹ سے تک ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وجہ سے شہر بھر میں ہو کا عالم ہے اور شہری عید کے دنوں میں بھی گھروں تک ہی محدود رہے جبکہ بعض علاقوں میں عوام گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے بڑی تعداد میں نہروں مین نہانے کیلئے جانے لگے اور اسکے ساتھ ساتھ ٹھنڈی مشروبات کا ستعمال بھی بڑھ چکاہے تاہم ٹھنڈی مشروبات کے استعمال سے مختلف گلے کے امراض بھی پھیلنے لگے ہیں۔ صوبائی دارلحکومت پشاور میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے نتیجے میں لوگ گرمی کی شدت کم کرانے کے لئے نہروں اور دریاوں کا رخ کرنے لگے۔ شہر میں گرمی بڑھنے کی وجہ سے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، گلی اور محلوں میں ناقص مشروبات اور آئس کریم کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناقص مشروبات اور آئس کریم کے استعمال سے بچے گلے کے بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ کا فرض ہے کہ شہر میں ناقص مشروبات کی فروخت میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر ے،تاکہ شہریوں اور خصوصا چھوٹے بچوں کو غیر معیاری مشروبات کے استعمال سے پہنچنے والے نقصانات سے بچایا جا سکے۔