نہتے فلسطینیوں کی شہادت ظلم کی انتہاء ہے‘محمد فائق شاہ

May 16, 2021

پشاور(وقائع نگار) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں دوران نماز فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشیانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں، بیسیوں فلسطینیوں کی شہادت پر گہرا صدمہ ہے۔ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر شیلنگ، اسلحہ و بارود استعمال کیا گیا، رمضان کے ماہ میں عبادت کرتے نہتے مسلمانوں پر بلاجواز حملہ کیا گیا، یہ جارحیت اور ظلم ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔ان خیالات کا اظہارمحمد فائق شاہ نے ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر فضائی حملوں سے مزید شہادتیں ہوئیں، فلسطینی عوام دہائیوں سے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرتے آرہے ہیں، برس ہابرس سے ارض فلسطین خون میں نہائی ہوئی ہے، دنیا دیکھ رہی ہے نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی انتہائی قابل مذمت ہے۔ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا نشانہ بننے والے بے گناخواتین اورشہیدبچے پوری انسانیت سے انصاف کاسوال کرر ہے ہیں اگراسرائیلی ظلم نہ روکاگیاتودنیاتباہی وبربادی کے جہنم میں جاگرے گی۔اسلامی ممالک کاسربراہی اجلاس بلایاجائے اور اس قتل عام کورکوایاجائے۔محمد فائق شاہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کوظلم سے روکنے کیلئے کرداراداکریں۔