ایل آر ایچ کی نرسز میں اعزازی سرٹیفکیٹس کی تقسیم

May 16, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر) نرسز کے عالمی دن کے سلسلے میں ایل آر ایچ کی نرسنگ ڈائریکٹر مس کیتھرین مونانا اور منیجرنرسنگ ایڈمنیسٹریشن محمد الیاس نے کورونا کمپلیکس کے اندر جا کر نرسز کو خراج تحسین پیش کیااور نرسز میں اعزازی سرٹیفیکیٹ تقسیمِ کئے اور ان کے کام کی تعریف کی۔ اس موقع پر کیتھرین مونانا نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال انتہائی چیلنجنگ کام ہے لیکن جس طرح ایل آر ایچ کی نرسز نے اس چیلنج کو قبول کیا ہے وہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ کورونا کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اس لئے نرسوں کو اپنا مورال بلند رکھنا ہے اور ان سخت حالات میں اپنی بہترین خدمات اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ منیجرنرسنگ محمد الیاس نے کہا کہ کرونا کی وباء کے روک تھام میں نرسز کلیدی کردار ادا کررہی ہیں جسکی پوری دنیا معترف ہے ۔ آ پ لوگوں کیلئے ہمارے دلوں میں جگہ ہے کیونکہ ہسپتال کیساتھ ساتھ آ پ لوگ اپنی فیملیز کو بھی وقت دیتے ہو جو کہ ایک مشکل کام ہے- جس لگن اور محنت سے آپ لوگ کام کررہے ہو پوری دنیا کیلئے نرسز نے انسانی خدمت کا ایک اعلی مثال قائم کیاہے۔