عید پر ایثار‘ محبت و امن کا پیغام عام کرنا چاہئے‘ ارباب فاروق

May 16, 2021

پشاور(وقائع نگار) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی رہنماء و سابق امیدوار پی کے 75 نے کہا ہے کہ عید الفطر خوشی کا موقع ہے جس پر ہمیں غرباء کا خاص خیال رکھنا چاہئے اور ان کو بھی برابر کے اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہئے اور اس دن پر ہمیں ایثار‘ محبت اور امن کا پیغام عام کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر مختلف علاقوں سے آئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ناظم ارباب سیف اللہ‘ ارباب نعیم خان‘ ارباب فضل رحیم خان ایڈووکیٹ‘ ارباب ظہور خان‘ ارباب جبران خان‘ ارباب سہیل خان‘ ارباب نواب علی خان‘ ارباب طاہر خان‘ ارباب زاہد خان‘ ارباب شیراز‘ ارباب سلمان خان ایڈووکیٹ‘ ارباب وسیم خان‘ سجاد خان‘ اسحاق خان‘ پرشاد خان‘ مسعود خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہری عید الفطر کے موقع پر سفر اور غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں تاکہ دنیا بھر میں پھیلی جانیوالی وباء کورونا وائرس کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ انہوں نے فلسطین پر اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے پر جلد از جلد او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے اور فلسطینی عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کے خلاف موثر آواز اٹھائی جائے۔ انہوں نے عید الفطر کے موقع پر اپنی رہائشگاہ پر عید ملنے کیلئے آنے والے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے متحد ہو جائیں اور یہودیوں کے خلاف بھر پور آواز اٹھانی چاہئے کیونکہ گزشتہ کئی عرصے سے فلسطین میں ظلم کا بازار گرم کیا گیا ہے جس پر عالمی دنیا اور انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنیوالی تنظیموں نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس موقع پر سابق ناظم ارباب سیف اللہ خان نے کہا کہ شہری عید الفطر کے موقع پر سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں اور گھروں تک محدود رہیں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں تاکہ اس جان لیوا وائرس کا شکار نہ ہو سکیں۔