عید کے موقع پرپشاورکی سڑکوں پر ٹریفک میں واضح کمی

May 16, 2021

پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور کی سڑکوں پر عید کے موقع پر ٹریفک میں واضح کمی دیکھنے میں آئی، لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے عید کے لئے آبائی علاقوں کا رخ کرنے کی وجہ سے بھی شہر میں معمول کی سرگرمیاں کم رہے، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے بھی ٹریفک کا رش نہیں تھا۔ دوسری طرف شہر میں کورونا وائرس کی موجودگی کی وجہ سے بھی لوگوں کی نقل وحرکت میں کمی دیکھنے کو ملی۔تاہم بعض افراد کی جانب سے غیر ذمہ داری کے مظاہرے عید کے دوران مسلسل نظر آئے، یہ لوگ بغیر ماسک کے سڑکوں پر موٹر سائیکل اور دیگر گاڑٖیوں کے زریعے ریس لگاتے رہے۔